کراچی: ڈسپلنری وجوہات کی بنا پر بوٹ کیمپ سے باہر ہونے والے اوپنر احمد شہزادکی واپسی کیلیے بساط بچھا دی گئی، ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ان سے مستقبل میں بہتر رویے کی یقین دہانی کا ’فرمائشی‘ خط لکھوا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سابق کوچ وقار یونس اور ٹیم منیجر انتخاب عالم کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو بوٹ کیمپ کیلیے مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا تھا، ان کے اس فیصلے کے پیچھے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منشا شامل تھی مگر اب حکام خود ہی اپنے فیصلے کو تبدیل کرنے کیلیے پرتول رہے ہیں، جذبات میں آکر احمد شہزاد کو باہر تو کردیا گیا مگر موزوں متبادل اوپنر نہ ہونے کی وجہ سے اب اس غلطی کی تلافی کی جا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.