Latest National, International, Sports & Business News

ٹی وی ناظرین کوتھرڈ امپائراور فیلڈ آفیشلزکی گفتگو سننے کا موقع مل گیا

موہالی: ورلڈ ٹوئنٹی 20  میں ٹی وی ناظرین تھرڈ امپائر اور فیلڈ آفیشلز کے درمیان ہونے والی گفتگو سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے یہ اقدام پہلی بار کیا گیا ہے۔

تھرڈ امپائرکو 1992 میں پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ یہ آئیڈیا سری لنکا کے سابق کرکٹر مہندا وجے سنگھ کا تھا۔ اب اس میں یہ تبدیلی ہوئی کہ کسی بھی ریویو کے دوران تھرڈ امپائر ری پلیز کا مشاہدہ کرتے ہوئے باآواز بلند کمنٹری بھی کررہے ہیں، فیلڈ آفیشلز سے ہونے والی مشاورت بھی ناظرین سن سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.