کراچی: مقامی پروڈیوسرز نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 5ہزار روپے کم کر کے 35ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
مقامی ایل پی جی کی قیمتوںمیں5روپے فی کلو گرام،59 روپے فی گھریلو (11.8کلو گرام) سلنڈر اور 227 روپے فی کمرشل (45.4 کلوگرام) سلنڈر کمی ہوگئی۔
آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبدالہادی خان نے مقامی پروڈیوسرز کی جانب سے قیمت میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دیگر پروڈیوسرز پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ایل پی جی انڈسٹری کی بقا کے لیے قیمتوں میں فوری کمی کریں۔
تبصرے بند ہیں.