تائپی: تائیوان میں شدید زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائپی میں مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 43 منٹ پر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تائیوان کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہانگ کانگ میں بھی محسوس کئے گئے جب کہ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ کئی مکانوں میں دراڑیں پڑگئیں جب کہ ایک شخص ہلاک ہو گئے۔ تائیوان کی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز وسطی ننتاؤ سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر اور زمین سے 10کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں گیس لائن پھٹنے سے آگ بھی لگ گئی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.