پچاس ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہونے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا
مری ( ) عید کے تیسرے روز بھی ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، مری پولیس نے شہر میں گنجائش سے زیادہ گاڑیاں آنے کے بعد مزید گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے ۔ آر پی او راولپنڈی وصال ظفر راجا کا کہنا ہے کہ مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں اس لئے مزید گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے ۔ سیاح تکلیف سے بچنے کیلئے فی الحال مری آنے سے گریز کریں ۔ گزشتہ روز پچاس ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جس کے باعث مال روڈ ، جھیکا گلی اور کشمیر پوائنٹ پر بدترین ٹریفک جام رہا ، مری کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ لوگ کئی گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے ۔
تبصرے بند ہیں.