اقوام متحدہ نے رکن ممالک سے جنگی روبوٹس پر پابندی کا مطالبہ کردیا
نیویارک: اقوام متحدہ نے جنگی روبوٹس پر ہونے والی تحقیق فوری طور بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جاسوسی کےلئے بنائے گئے ڈرون طیارے اب دنیا بھر میں قتل وغارت گری کےلئے استعمال ہورہے ہیں، جنگی مقاصد کےلئے بنائے جانے والے روبوٹس اور جدید ڈرون طیارے دنیا کا امن برباد کرسکتے ہیں اس لئے ایسے تمام جنگی روبوٹس کی تیاری پر پابندی لگائی جانی چاہیے جو کسی بھی انسانی مداخلت یا رہنمائی کے بغیر اپنے ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہوں۔ واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ ، اسرائیل، جنوبی کوریا اور جاپان میں ایسے ربورٹس تخلیق کئے گئے ہیں جو کسی بھی انسانی مداخلت کے بغیر ہی اپنے ہدف کو نشانہی بنا سکتے ہیں، صرف امریکا ان روبوٹس کی تیاری پر سالانہ 6 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.