Latest National, International, Sports & Business News

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

پاکستان میں کھیلوں کے ویران میدان آباد ہونے کو ہیں۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔

لاہور:زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چئیرمین ولسن مناسی کی جانب سے مئی میں دورہ پاکستان کی باقاعدہ تصدیق ہو گئی ہے۔سوشل ویب سائٹ پر زمبابوے بورڈ کے منیجمنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ زمبابوے کے دورہ پاکستان کے بعد میزبان ٹیم بھی اگست میں زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ جس سے دو طرفہ کرکٹ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ زمبابوے کی ٹیم دورہ پاکستان میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تبصرے بند ہیں.