مارچ کے دوران یوریا کی فروخت چار لاکھ انتیس ہزار ٹن رہی ، ڈی اے پی کے استعمال میں 34 فیصد کمی ہوئی
اسلام آباد:رواں سال کے تیسرے ماہ کے دوران یوریا کی فروخت میں گیارہ فیصد سے زائد اضافہ ہوا ، جبکہ ڈی اے پی کے استعمال میں چونتیس فیصد سے زائد کمی ہوئی ۔ مارچ کے دوران یوریا کی فروخت میں 11 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ۔ ڈی اے پی کے استعمال میں 34 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ۔ این ایف ڈی سی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے دوران یوریا کی فروخت چار لاکھ ، انتیس ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اِسی عرصے میں تین لاکھ ، چوراسی ہزار ٹن تھی ۔ سال کے تیسرے ماہ میں تریسٹھ ہزار ٹن ڈی اے پی خریدی گئی جو پچھلے سال کے اِسی عرصے میں تہتر ہزار ٹن پر موجود تھی ۔
تبصرے بند ہیں.