سری نواسن کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے دوسرے ارکان کی جاسوسی کیلئے لندن کی ایک نجی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کے الزامات کا سامنا۔ نواسن نے مبینہ جاسوسی، فون ریکارڈنگ اور ای میلز پر نظر رکھنے کیلئے بورڈ کے چودہ کروڑ روپے خرچ کئے۔
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے سابق سربراہ این سری نواسن ایک اور تنازع کا شکار بننے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواسن کو بی سی سی آئی کے دوسرے ارکان کی جاسوسی کیلئے لندن کی ایک نجی ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری نواسن نے دوسرے ارکان کی مبینہ جاسوسی، فون ریکارڈنگ اور ای میلز پر نظر رکھنے کیلئے بورڈ کے چودہ کروڑ انڈین روپے خرچ کئے۔ امکان ہے کہ بورڈ نئے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کی سربراہی میں معاملے کی باضابطہ تحقیقات کرے گا۔ تحقیقات کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ بورڈ کے سابق سربراہ نے مبینہ جاسوسی کیوں کی اور اس مقصد کیلئے انہوں نے کس کی اجازت سے بورڈ کی رقم خرچ کی۔ –
تبصرے بند ہیں.