پشاور،کراچی: خیبرپختونخوا اور سندھ کے اجلاس کل ہوں گے، جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا،تلاوت کلام پاک کے بعد اسپیکر نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینگے،حلف کے بعد اسپیکر ارع ڈپٹی سپیکرکیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے جائیں گے،خیبرپختونخوا میں اس بار روایات سے ہٹ کر حزب اختلاف نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعلٰی کے عہدے کیلئے اپنے متفقہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب جمعرات جبکہ قائد ایوان جمعے کو چنا جائے گا۔ اجلاس کے لئے سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ادھر سندھ اسمبلی کے منتخب ارکان بھی کل حلف اٹھائیں گے،اسپیکر نثار احمد کھوڑو نئے اراکین سے حلف لینگے۔ جبکہ قائد ایوان کا انتخاب بھی کل ہی عمل میں لایا جائے گا،سندھ اسمبلی کا ایوان ایک سو اڑسٹھ ارکان پر مشتمل ہے ،ایک سو تیس جنرل نشستوں کے انتخاب میں ایک سو بائیس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے جبکہ آٹھ ارکان کے نتائج روکے گئے ہیں،خواتین کی انتیس مخصوص نشستوں کا عمل بھی کل تک مکمل کرلیا جائیگا۔
تبصرے بند ہیں.