Latest National, International, Sports & Business News

ایشیائی بنک تریموں اور پنجند بیراج کی مرمت کیلئے 15 کروڑ ڈالر دے گا

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان معاہدے پر دستخط پا گئے ۔ تریموں اور پنجند بیراجوں کی مرمت کے لئے پندرہ کروڑ ڈالر دئیے جائیں گے۔

اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان اسلام آباد میں معاہدہ طے پا گیا جس پر اے ، ڈی ، بی ، کے کنٹری ڈائریکٹر ، ڈاکٹر ورنر اور سیکرٹری اقتصادی امور سلیم سیٹھی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ تریموں اور پنجند بیراجوں کی مرمت کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک پندرہ کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ معاہدے سے چھ لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ سیلاب کے خطرے کو کم کرنے کے علاوہ سترہ لاکھ ایکٹر زرعی زمین کو پانی فراہم کیا جا سکے گا۔

تبصرے بند ہیں.