Latest National, International, Sports & Business News

موڈیز نے سکوک بانڈ کی حتمی ریٖٹنگ سی ، اے ، اے ، ون مقرر کر دی

موڈیز نے پاکستان کی جانب سے اجراء کئے گئے سکوک بانڈ کی حتمی ریٖٹنگ سی ، اے ، اے ، ون مقرر کر دی۔ معاشی بہتری کے ساتھ ہی خطرات کے خدشے کا بھی اظہار کر دیا۔

اسلام آباد: () موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی سکوک بانڈ کی حتمی درجہ بندی، سی ، اے ، اے ، ون مقرر کی گئی۔ پاکستان سکوک بانڈ کی ادائیگی دو ہزار انیس میں کرے گا۔ موڈیز کے مطابق پاکستان نے ادارہ جاتی اورمعاشی اصلاحات پر عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت اصلاحات پر عمل جاری ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کی معیشت پر سیاسی اور اقتصادی خطرات ابھی موجود ہے۔ جنوری میں تین ارب نوے کروڑ پر موجود زرمبادلہ ذخائر جون میں دس ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔ سیاسی غیر یقینی کے باعث نجکاری اور بیرونی رقوم کی آمد میں تاخیر ہوئی جس کے باعث اکتوبر میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کمی کے بعد نو ارب تیس کروڑ ڈالر پر آ گئے۔

تبصرے بند ہیں.