Latest National, International, Sports & Business News

سعید اجمل ٹی ٹونٹی میں 85 وکٹیں لے کر سرفہرست

عمر گل 82 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور کپتان شاہد آفریدی 81 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں

شارجہ : نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں کپتان شاہد آفریدی اور عمر گل کے درمیان سب سے زیادہ وکٹوں کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن کیلئے بھی مقابلہ دیکھنےکو ملا ۔ میچ کا آغاز ہوا تو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 80 وکٹوں کے ساتھ عمر گل دوسری پوزیشن پر براجمان تھے جبکہ کپتان شاہد آفریدی صرف ایک وکٹ کے فرق سے تیسری پوزیشن پر موجود تھے ۔ شاہد آفریدی نے ابتدائی اوور میں ہی کیوی کھلاڑی برائونلی کو آؤٹ کر کے پہلے تو عمر گل کے برابرکیا پھر کین ولیمسن کا شکار کر کےٹی 20 کیرئیر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کی فہرست میں 81 وکٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن عمر گل سے چھین لی ۔ لیکن آخری اوورز میں عمر گل نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر نہ صرف اپنا اعزاز واپس حاصل کر لیا بلکہ شاہد آفریدی کو واپس تیسری پوزیشن پر بھی بھیج دیا ۔ اس وقت سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں پاکستانی سپنر سعید اجمل 85 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں ۔ اسی لسٹ میں عمر گل 82 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور شاہد آفریدی 81 وکٹوں کے ساتھ تیسرے درجے پر موجود ہیں ۔-

تبصرے بند ہیں.