اسپاٹ فکسنگ :بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرکا استعفی کا مطالبہ
ممبئی: آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدراین سری نواسن کے داماد گروناتھ می اپن کا نام سامنے آنے پران کے استعفی کا مطالبہ زورپکڑگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اگربی سی سی آئی کے صدراین سری نواسن کے داماد گروناتھ می اپن کیخلاف ٹھوس شواہد مل گئے توانہیں عہدہ چھوڑنے کیلئے کہا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی کے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ سری نواسن سے زیادہ اہم ہے۔ نیشنل کانگر یس پارٹی نے سری نواسن سے استعفی کا مطالبہ کردیا ہے۔ این سی پی کے سرابرہ بی سی سی آئی اورآئی سی سی کے سابق صدر شردپو ارہیں۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرسری نواسن میں ذرا سی بھی اخلاقیات باقی ہیں تووہ فوری استعفی دیں۔ دوسری جانب آئی پی ایل ٹیم چنائے سپرکنگزکے اونرانڈیا سیمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ می اپن ٹیم کے پرنسپل ہیں اورنہ ہی چیف ایگزیکٹیوآفیسربلکہ وہ منیجمنٹ کے اعزازی ممبرہیں۔ ادھرعدالت نے بالی ووڈ ایکٹروندودارا سنگھ کے پولیس ریمانڈ میں مزید چارروزکی توسیع کردی ہے۔ وندواٹھائیس مئی تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.