حکومت نے سی این جی سیکٹرکی تباہی کی سازش کی، غیاث پراچہ

اسلام آباد: غیاث پراچہ نے الزام عائد کیا کہ نگران وزیر پٹرولیم طاقتور لابیوں کے اثر رسوخ کے سبب گیس کی منصفانہ تقسیم سمیت ایک وعدہ بھی پورا نہیں کر سکے ہیں۔ اگر سی این جی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے تو ملک و قوم کو سالانہ چھ سو ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں غیاث پراچہ نے کہا کہ حکومت نے طاقتور لابیوں کی ایما پر غلط اعداد و شماد کی بنیاد پرگیس کی غیر منصفانہ تقسیم کر کے خزانے پر کھربوں کا بوجھ ڈالا اور سی این جی سیکٹر جو عوام اور حکومت کو اربوں روپے بچا کر دے رہا تھا کو تباہ کرنے کی سازش کی۔ سی این جی لوڈ شیڈنگ ختم ہونے سے ملک و قوم کو سالانہ چھ سو ارب روپے کا فائدہ ہوگا جس میں چار سو ارب پٹرول کی خریداری کی مد میں اور دو سو ارب کرائے، نقل و حمل اور افراط زر کی مد میں بچیں گے۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی شعبہ چھیاسی فیصد استعداد پر چل رہا ہے جبکہ نجی بجلی گھروں کی کارکردگی صرف انتیس فیصد تک ہے۔

تبصرے بند ہیں.