اسپاٹ فکسنگ کا طوفان بنگلہ دیش پہنچ گیا، اشرفل پرشبہ

ڈھاکا: بھارت میں اسپاٹ فکسنگ کا طوفان ابھی تھما نہیں کہ اس کی بازگشت پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی سنائی دینے لگی۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کوبنگلہ دیشی ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل پرشبہ ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ نے بنگلہ دیش پریمئرلیگ کے دو میچزکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں اینٹی کرپشن یونٹ نے بنگلہ دیش کا دورہ بھی کیا ہے۔ بی پی ایل کے جن میچزکی تحقیقات کی جارہی ہیں ان میں ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز اور چٹاگانگ کنگز کے میچ کے ساتھ ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز اور بریسال برنرز کا میچ شامل ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ کی نمائندگی کرنے والے بنگلہ دیش کے سابق کپتان محمد اشرفل کوشک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے اشرفل سے پوچھ گچھ کی ہے اور معاملے کو راز میں رکھنے کو کہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.