سواریز کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ، کھیلنے پر پابندی برقرار

کھیلوں کی ثالثی عدالت نے یوراگوائے اور لیور پول کے کھلاڑی لوئس سواریز پر چار ماہ تک فٹ بال سرگرمیوں سے دور رہنے کی سزا کو برقرار رکھا ہے تاہم انھیں بارسلونا کلب کے ساتھ ٹریننگ کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔

لندن (ویب ڈیسک) فیفا نے عالمی کپ کے میچوں کے دوران اطالوی کھلاڑی جیورجیو چیلینی کو کاٹنے پر لوئس سواریز کو یہ سزا سنائی تھی۔ لوئس سواریز کے وکلا نے گزشتہ ہفتے کی سماعت کے دوران کھیلوں کی عالمی عدالت سے انھیں بارسلونا کلب کے ساتھ ٹریننگ کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی۔ فیفا نے 27 سالہ سواریز پر نو بین الاقوامی میچوں کی پابندی بھی عائد کر رکھی ہے۔ اطالوی کھلاڑی جیورجیو چیلینی کے ساتھ جھگڑے کے بعد بارسلونا کلب لوئس سواریز کے ساتھ تقریباً 75 ملین پاونڈ کا معاہدہ کیا تھا۔ بارسلونا کا لیگ سیزن 24 اگست سے شروع ہو گا۔ سواریز پریمیئر لیگ کے گزشتہ سیزن میں سب سے زیادہ گول سکور کرنے والے کھلاڑی تھے اور انھیں پی ایف اے اور فٹ بال رائٹرز کے سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.