سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم انگلینڈ سے ایشزٹرافی واپس لانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔رواں ہفتے کے اختتام پرآسٹریلوی ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے قبل سڈنی ایئرپورٹ پرخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ انگلینڈ نے دوہزاردس، گیارہ میں ایشزسیریزتین ایک سے جیت لی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم دوہزارایک کے بعد سے انگلش سرز مین پرایشزجیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم سیریزمیں انڈر ڈاگ کی حیثیت سے کھیلے گی لیکن وہ ایشزٹرافی واپس لانے کیلئے اپنا پورا زورلگادیں گے۔انگلش ٹیم بہت تجربہ کارہے۔ ان کے کئی کھلاڑی پہلے بھی ایشزکھیل چکے ہیں اوروہ اس وقت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ہم بھارت میں اچھا نہیں کھیلے، اسلئے میں قبول کرتا ہوں کہ ہم انڈرڈاگ ہوں گے لیکن ہم ایشزٹرافی واپس لانے کیلئے پورا زورلگادیں گے۔آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ایشزسیریزسے قبل چیمپئینزٹرافی میں اپنے اعزازکا دفاع کریگی۔ کینگروزاپنی ایشزمہم کا آغازدس جولائی کوٹرینٹ برج میں پہلے ٹیسٹ سے کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.