اسپاٹ فکسنگ،پولیس کا سری نواسن کے داماد سے تفتیش کا فیصلہ

ممبئی: آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ممبئی پولیس بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدراین سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کوبھی شامل تفتیش کریگی۔ دوسری جانب بالی ووڈ اداکاروندودارا سنگھ نے آئی پی ایل کے میچزپربیٹنگ کرنیکا اعتراف کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پربھارتی کرکٹ بورڈ کے صدراورچنائے سپرکنگزکے مالک این سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وندودارا سنگھ کے کا ل ریکارڈزسے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل کے میچزکے دوران چنائے سپرکنگزکے مالک کے ایک رشتہ دارکوکئی کالزکیں۔ گروناتھ میاپن چنائے سپرکنگزکے ٹیم پرنسپل اورسی ای اوہیں۔ وندوکومیچزکے دوران چنائے سپرکنگزکے وی آئی پی باکس تک بھی باآسانی رسائی حاصل تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وندونے پولیس کی تفتیش کے دوران آئی پی ایل کے میچزکے پربیٹنگ کرنیکا اعتراف کرلیا ہے۔ وندو کا کہنا ہے کہ وہ بیٹنگ سے سترہ لاکھ روپے سے زائد جیت چکے ہیں لیکن انہیں ابھی تک رقم نہیں ملی۔ وندودارا سنگھ نے دوبکیزکودبئی فرارکرانیکا بھی اعتراف کرلیا ہے۔ وندونے پون جیپوراورسنجے جیپورکوہوٹل میں ٹھہرانے کا انتظام کیا اوردونوں بکیزان کی گاڑی میں ایئرپورٹ پہنچے۔

تبصرے بند ہیں.