ہزار سی سی والی گاڑیوں کو سی این جی فراہم نہ کرنیکا فیصلہ مسترد

حیدرآباد: سندھ سی این جی ایسوسی ایشن نے ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو سی این جی فراہم نہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا،کہتے ہیں فیصلہ عوام دشمن اقدام ہے۔حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی نے کہا کہ ملک بھر میں پچیس لاکھ سے زائد سی این جی گاڑیاں ہیں اور وزیر اعظم کے فیصلے سے صرف پانچ لاکھہ گاڑیوں کو سی این جی مہیا ہوسکے گی، انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کو عوامی مینڈٹ حاصل نہیں ہے لہٰذا انہیں عوام دشمن فیصلے کرنے کا بھی کوئی اختیار نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ وہ نئی آنیوالی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نگراں حکومت کے اس فیصلے کو فوری طور پر کالعدم قرار دے کر سی این جی انڈسٹری کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرائیں۔

تبصرے بند ہیں.