اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان گیارہ مختلف معاہدوں پردستخط کر دیئے گئے،صدر آصف علی زرداری نے مختلف منصوبوں کیلئے چین کی جانب سے پانچ سوملین یوآن کا خیر مقدم کیا۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے شرکت کی ، تقریب کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان سرحدوں پر چوکیوں کے انتظامات کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم میں تعاون، پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹریفک کے نظام پر معاہدے ہوئے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے ، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تانبے کی خریداری کا معاہدہ بھی ہوا۔ دونوں ممالک کے درمیان دھاگی کی سالانہ خریدی کے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے، صدر آصف علی زرداری نے مختلف منصوبوں کیلئے چین کیجانب سے پانچ سوملین یوآن کا خیر مقدم کیا ، ان کا کہنا تھا کہ گوادرپورٹ ،خلائی سیارے اورفائبرآپٹک جیسے منصبوبے قابل قدر ہیں۔
تبصرے بند ہیں.