اٹلی میں ریلی کے دوران کار کو آگ لگنے سے ریس خوفناک بن گئی، ڈرائیور بال بال بچ گیا۔
اٹلی کے کچے ٹریک پر جاری کار ریلی اس وقت خوف کی علامت بن گئی جب سرفہرست ڈرائیور کی کار کو اچانک آگ لگ گئی۔ فن لینڈ کے کار ریسر بدقسمی کا نشان بنے۔ جیت کی لگن کے ساتھ اپنی مہارتیں دکھانے والے ڈرائیور کی کار میں فنی خرابی کے باعث اچانک آگ بھڑی اٹھی۔ بدقسمتی سے کار کی فنی خرابی اور اس کی بدولت لگنے والی آگ نے چوتھی سٹیج کے دوران فِنش ڈرائیور کی جیت کے امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ بیلجیئم کے ریسر پہلے مرحلے سے ہی پہلے نمبر پر رہے۔ زبردست مہارتوں کی بدولت ان کی برتری سب پر حاوی رہی۔ عالمی چیمپئن سبیسٹین اوگیئر چوتھے نمبر پر رہے۔ –
تبصرے بند ہیں.