رواں مالی سال، ترسیلات زر ساڑھے 11 ارب ڈالر سے بڑھ گئی

اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ ذخائر پانچ ارب ڈالر سے کم ہو گئے۔ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر ساڑھے گیارہ ارب ڈالر سے بڑھ گئی۔

لاہور: () اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک تارکین وطن پاکستانیوں کی ترسیلات زر گیارہ ارب اٹھاون کروڑ ٖڈالر رہی جو پچھلے مالی سال سے ایک ارب بائیس کروڑ ڈالر زائد ہے۔ چار اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران مرکزی بنک کے ذخائر بائیس کروڑ کمی سے چار ارب چورانوے کروڑ ڈالر پر آ گئے۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر پندرہ کروڑ ڈالر کی کمی سے نو ارب اکہتر کروڑ ڈالر ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.