Latest National, International, Sports & Business News

پاکستانی تاجر لیبیا کیساتھ تجارتی فروغ کیلئے اقدامات کریں: سفیر جاوید ضیاء

لیبیا میں تعینات پاکستان کے سفیر لیفٹینٹ جنرل جاوید ضیاء نے دو ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ پیش رفت کریں۔

کراچی:) انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیبیاء کے ساتھ تجارت کے فروغ کے بہت سے مواقع ہیں تاہم توجہ نہ دیئے جانے کے سبب وہاں بھارتی، چینی اور ترکی مصنوعات کی بھر مار ہے۔ پاکستان توجہ دے تو اپنی برآمدات کو بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیاء میں سیکیورٹی کے خدشات ہیں تاہم پاکستان کے سیکیورٹی حالات میں کام کرنے والے تاجروں کے لئے یہ بڑا مسئلہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائے گی۔

تبصرے بند ہیں.