Latest National, International, Sports & Business News

بنکنگ سیکٹر کو ایک سو تین ارب روپے قرض کی مد میں واپس

حکومت نے ایک ہفتے کے دوران بنکنگ سیکٹر کو ایک سو تین ارب روپے قرض کی مد میں واپس لوٹائے۔

کراچی:() اسٹیٹ بنک کے مطابق سترہ جنوری تک رواں مالی سال کے دوران بنکنگ سکیٹر سے حاصل حکومتی قرضوں کا حجم پانچ سو اکتیس ارب روپے رہ گیا۔ وفاقی حکومت نے مالی سال کے دوران سات سو پینتالیس ارب روپے قرض لیا جبکہ صوبائی حکومتوں نے ایک سو گیارہ ارب روپے واپس کئے۔ رواں مالی سال مرکزی بنک سے چھ سو ارب قرض لیا گیا جبکہ شیڈول بنکوں کو انہتر ارب روپے واپس لوٹائے گئے۔

تبصرے بند ہیں.