آئی سی سی اجلاس، پاکستان بگ تھری کے سامنے ڈٹ گیا

ئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان بگ تھری کے سامنے ڈٹ گیا۔ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کامیاب لابنگ، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف اور چیئرمین پی سی بی میں تلخ کلامی، بحث کل تک موخر کر دی گئی۔

دبئی: ) دبئی میں آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے پہلے دن کی کارروائی ختم ہو گئی۔ دو روزہ اجلاس کے پہلے روز ” بگ تھری ” یعنی پوزیشن پیپرز پر تمام ممالک کے سربراہان کے درمیان مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی کی آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ویلی ایڈورڈ سے تلخ کلامی ہوئی۔ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل بگ تھری کو اجلاس کے دوران سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ایگزیکٹو بورڈز کے اجلاس میں بگ تھری کے مقابلے میں پانچ ملکی اتحاد سامنے آ گیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ سمیت ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلا دیش کے کرکٹ بورڈز بھی ٹرائیکا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ وہ وہی فیصلہ کریں گے جو پاکستان کے حق میں بہتر ہوگا تاہم وہ بگ تھری کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.