حارث منظور نے کم عمر میں او لیول کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

اکستانی بچوں کو موقع ملے تو وہ ثابت کر دیتے ہیں کہ وہ کسی سے کم نہیں ۔ حارث منظورنے دس سال سے بھی کم عمر میں او لیول کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

راولپنڈی:  رائے حارث نے نو سال پانچ ماہ کی عمر میں کیمرج یونیورسٹی سے او لیول کر کے منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔ والدین نے رائے حارث کو چوتھی جماعت کے بعد اسکول سے اٹھا لیا اور گھر پر پڑھانا شروع کیا۔ حارث نے پانچویں سے او لیول تک کا کورس صرف 17 ماہ میں مکمل کرنے کا بھی منفرد اعزاز حاصل کیا۔ کرکٹ اور ہارمونیم حارث کا مشغلہ اور کھانا اسکی کمزوری ہے اسلئے اسکا وزن اپنے جڑواں بھائی شعیب سے دو گنا ہو گیا ہے۔ حارث بیرسٹر یا سائینسدان بننا چاہتا ہے۔ حارث منظور نے وزیر اعظم،نواز شریف، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلی کے علاوہ ، عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکول نہ جانے والے بچوں کو اسکول میں داخل کرائیں تاکہ پاکستان ترقی کر سکے۔ رائے حارث منظور نے کم سنی میں او لیول کا امتحان پاس کر کے ناصرف والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے بلکہ عالمی ریکارڈ بنا کر یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔

تبصرے بند ہیں.