شروتی ہاسن آج اٹھائیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں

بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن آج اٹھائیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ممبئی) تامل فلم انڈسٹری کے سُپر سٹار کمل ہاسن اور اداکارہ ساریکا ٹھاکر کے آنگن میں اٹھائیس جنوری انیس سو چھیاسی کو ننھی کلکاری گونجی اداکار والدین کی بیٹی شروتی ہاسن نے چائلڈ اسٹار کے طور پر ایک تامل فلم میں جلوہ گر ہوئی۔ شائقین کو کئی تامل فلمیں دینے والی شروتی بالی وڈ مداحوں کے بھی دلوں کی دھڑکن ہیں۔ لک، دل تو بچہ ہے جی، رمیاوستاویا، ڈی ڈے، شروتی کی مشہور بالی وڈ فلمیں ہیں۔ ویلکم بیک اور گبر شروتی ہاسن کی آنے والی فلمیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.