پاکستان،سری لنکا،جنوبی افریقہ نے بگ تھری کے پوزیشن پیپرز پر غور کیلئے وقت مانگ لیا

دبئی ()آئی سی سی پر بگ تھری کے قبضہ کی کوکشش کو پہلا دھچکہ ، پاکستان ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ نے بگ تھری کے پوزیشن پیپرز پر غور کے لیے وقت مانگ لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر دبئی میں دنیا بھر کے کرکٹ حکام موجود ہیں ، اجلاس کے شروع ہوتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ بگ تھری کے تجویز کردہ مسودے پر غور کے لیے وقت دیا جانا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ نے معاملے کو موخر کرنے کی تجویز دی ہے۔ذکاء اشرف کا مزید کہنا تھا کہ بگ تھری کی پروپوزل کے 4 مخالف بورڈز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ذکا ء اشرف نے کہا کہ آئی سی سی کے پوزیشن پیپر پر اپنا بھرپور موقف پیش کریں گے۔ پاکستانی کرکٹ حکام کا کہنا تھا کہ بھارت کی نیوٹرل وینیوز پر سیریز کی دعوت پرغور کر رہے ہیں۔بھارت ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ پر حکمرانی کے لیے اس قبضہ گروپ کو دس میں سے سات ووٹ درکار ہیں۔بنگلہ دیش کا ووٹ متانزعہ مسودے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔بنگلہ دیش نے کرکٹ مداحوں کے احتجاج کے باوجود بورڈ نے بھارت کی حمایت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.