پشاور:نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، تین افراد جاں بحق،ایک زخمی

پشاور کے علاقے بڈہ بیر ماشو خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ماشوخیل کے علاقے میں طاؤس نامی شخص کے گھر میں گھس کر چار افراد کو گولیاں مار دیں جس سے تین افراد امجد ، شرافت اور ساجد جاں بحق ہو گئے جبکہ طاؤس خان زخمی ہو گئے۔انہیں زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔مسلح افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.