انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی

کراچی ()انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر ڈالر ، پاؤنڈ اور یورو سمیت اکیس کرنسیوں کے مقابلے میں کم ہوئی۔

انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر،پاؤنڈ،یورو سمیت 21 کرنسیاں مہنگی ،ارجنٹائنی پیسو،ترک لیرا، آسڑیلین اور کینڈین ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدرسات پیسے بڑھ گئی،برطانوی پاؤنڈ میں ایک روپے ننانوے پیسے ، یورواٹھاسی پیسے اور سوئس ،فرانک میں ایک روپے سترہ پیسے اضافہ ہوا۔ارجنٹائن کے peso میں دو روپے چھ پیسے کی کمی ہوئی۔ترک ، لیرا ایک روپے چھیانوے پیسے،آسڑیلین ڈالر ایک روپے ساٹھ پیسے جبکہ کینڈین ڈالر ایک روپے تیس پیسے سستا ہوا۔

تبصرے بند ہیں.