آئی سی سی کی تنظیم نو,ملکی مفاد میں موقف اختیار کرینگے،ذکا اشرف

لاہور)پی سی بی کے چئیرمین ذکااشرف نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی تنظیم نو کے حوالے وہی موقف اختیار کیا جائے گا جو پاکستان اور کرکٹ کے مفاد میں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے انڈین کرکٹ بورڈ سے بھی رابطے میں ہیں۔آئی سی سی کی تنظیم نوکے حوالے سے منگل کوہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے دبئی روانگی سے قبل لاہورائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں ذکااشرف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی تنظیم نو کے حوالے سے وہ پہلے ہی بھارتی اورانگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں اوراجلاس میں وہ وہی موقف اختیارکریں گے جو پاکستان اور پی سی بی کے فائدے میں ہوگا۔کوچ کی تعیناتی کے بارے میں ان کہناتھا کہ یہ فیصلہ بھی بورڈ کمیٹی کرے گی اور وہی متفقہ فیصلہ ہوگا۔ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ بحیثت چئیرمین وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے رہیں گے جبکہ ان کی بحالی کو چیلنج کرنے کے معاملہ پرعدالت فیصلہ کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.