تیل اور گیس کی تلاش کیلئے 50 بلاکس کے ٹھیکے دے دیئے گئے: شاہد خاقان عباسی

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کے لئے 50 بلاکس کے ٹھیکے دے دیئے گئے ہیں۔ آئل کمپنیاں ہر بلاکس پر 371 ملین ڈالر خرچ کریں گی۔

اسلام آباد: ) صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تیل اور گیس کے نئے بلاکس کا ٹھیکہ وجی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور نئی کمپنیوں کو دیا گیا ہے۔ پنجاب میں 15، کے پی کے میں 8، سندھ میں 6 اور بلوچستان میں 21 کنویں کھودے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کمپنی ایک بلاک پر 371 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.