ذاکر خان ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذاکر خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر کر دیا۔

لاہور:() چیئرمین ذکاء اشرف کی بحالی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا موسم جاری ہے۔ بورڈ نے انتخاب عالم سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی اضافی ذمہ داری واپس لے لی ہے۔ پی سی بی کے مطابق ذاکر خان اب ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کا عہدہ سنبھالیں گے جب کہ انتخاب عالم کو ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ کے ساتھ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ ذاکر خان اس سے پہلے بھی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.