چارسدہ،مستونگ:فائرنگ،بم حملے میں بچے سمیت 13اہلکار جاں بحق،دس افراد زخمی

چارسدہ/مستونگ()چارسدہ پولیس موبائل پر بم حملے اور مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت 13 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

چارسدہ(چارسدہ میں سرڈھیری بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے ایک بچے سمیت سات پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس سے دو اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے،دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،چار زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دو زخمیوں کو پشاور کے لیڈٰی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے تھانہ سرڈھیری جا رہے تھے کہ راستے میں وین کو دھماکے سے اڑا دیا گیا،پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ذرائع کے مطابق بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔جاں‌بحق پولیس اہلکاروں‌ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی.دریں اثناء مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے غیر ملکی سائیکلسٹ کے قافلے پر حملہ کر دیا جس میں 6 لیویز اہکار جاں بحق جبکہ ایک ہسپانوی سائیکلسٹ سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔لیویز زرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں مسلح افراد نے غیر ملکی سائیکلسٹ کے قافلے پر حملہ کر دیا۔فائرنگ سے ان قافلے پر مامور چار لیویز اہلکار شدید زخمی ہوئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مستونگ کے سول ہسپتال میں دم توڑ گئے۔فائرنگ سے ایک ہسپانوی سیاح سمیت دس افراد زخمی ہوئے۔واقع سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ایف سی کی بھی اضافی نفری طلب لر لی گئی۔

تبصرے بند ہیں.