پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت میں اضافہ

اکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کا حجم رواں مالی سال کے دوران اڑتالیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔ پاکستان کی بر آمدات میں کمی جبکہ افغانستان کی بر آمدات میں اضافہ ہوا۔

کراچی:() اسٹیٹ بنک کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک دونوں ہمسائیہ ممالک کی تجارت میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران پاکستان کی برآمدات سولہ فیصد کمی سے تینتیس کروڑ ڈالر رہی جبکہ افغانستان سے اکاسی فیصد اضافے سے پندرہ کروڑ ڈالر کی مصنوعات منگوائی گئی۔ پچھلے مالی سال پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کا حجم ڈیڑھ ارب ڈالر رہا۔

تبصرے بند ہیں.