پاکستان میں ساٹھ فیصد لوگ خوراک کی کمی کا شکار

پاکستان میں ساٹھ فیصد لوگ خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ سروے کے مطابق پاکستان میں ناقص اور نا کافی غذا سے پینتیس فیصد نومولود جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

اسلام آباد:( دنیا بھر میں پیدا ہونے والے اجناس تمام انسانوں کے لئے کافی ہیں لیکن اس کے باوجود غلط تقسیم کار اور غذائی تحفظات کے لئے مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث بہت سے خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔ ایک بین الاقوامی تنظیم کے مطابق ایک سو پچیس ممالک کی فہرست میں پاکستان ستانوے نمبر پر ہے۔ جہاں بھوک اور خوراک کی کمی ہے۔ پاکستان میں جہاں ایک طرف خوراک کی فراہمی کا مسئلہ ہے وہیں خوراک کا معیار بھی ایک سوالیہ نشان ہے تاہم اس فہرست میں بھارت بھی پاکستان کے ساتھ ہی کھڑا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے۔ پچاس فیصد خواتین اور بچے ناقص خوراک یا غذا کی کمی کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں سے پینتیس فیصد خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ شرح پندرہ فیصد ہونے پر ایمرجنسی ڈکلئیر کردی جاتی ہے۔ پاکستان میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ یہ صورت حال بھی تشویشناک ہے کہ بہت سے قابل کاشت اراضی استعمال میں نہیں لائی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کی پیداوار صوبے کی ضروریات کا صرف گیارہ فیصد ہے۔ اس صورتحال پر قابو پانے کے لئے ہمہ جہتی ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.