کے ایس ای 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 183 پوائنٹس اضافے سے تاریخی بلند ترین سطح 26 ہزار 913 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کراچی) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ شرح سود مستحکم رہنے کی افواہوں کے باعث ٹیلی کام ، مینکنگ ، سیمنٹ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کی کمپنیز کے حصص میں خریداری رجحان رہا ۔ ہنڈریڈ انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 26973 پوائنٹس کی بلند سطح تک بھی پہنچا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 33 کروڑ مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا

تبصرے بند ہیں.