چھبیس کروڑ اضافہ، زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 31 کروڑ ڈالر ہو گئے

آئی ایم ایف کی ہدایت پر مرکزی بنک کی اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری زرمبادلہ ذخائر کو بڑھا گئی۔ ایک ہفتے کے دوران چھبیس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

لاہور: ) اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق تین سے دس جنوری کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر آٹھ ارب اکتیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ مرکزی بنک کے ذخائر میں بائیس کروڑ ڈالر جبکہ شیڈول بنکوں کے ذخائر میں چار کروڑ چون لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اضافے کے بعد مرکزی بنک کے ذخائر تین ارب چھیالیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔ ایک ہفتے کے دوران تین کروڑ ڈالر کی عالمی ادائیگیاں کی گئی جبکہ عالمی مالیاتی اداروں سے پانچ کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.