فریم ورک کو دوستانہ بنانے کی ضرورت ہے: سیکریٹری ٹیکسٹائل

سیکریٹری ٹیکسٹائل رخسانہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک ریگولیٹری فریم ورک ایکسپورٹ دشمن ہے فریم ورک کو دوستانہ بنانے کی ضرورت ہے۔

کراچی: () پی ایچ ایم اے ہاؤس میں ویلیو ایڈڈ سیکٹر سے ملاقات کے دوران سیکریٹری ٹیکسٹائل نے کہا کہ برآمدی شعبے کو حقیقی رنگ میں زیرو ریٹ کئے جانے پر ایف بی آر سے بات چیت کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایوان صدر بھی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ رخسانہ شاہ نے کہا کہ برآمدی صنعتوں کو دیگر صنعتوں سے علیحدہ کئے جانے کی سمری بھی زیر غور ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ویلیو ایڈڈ سیکٹر سے اپنی درآمدی مصنوعات کا دائرہ کار بڑھانے، آر اینڈ ڈی اور اسکل ڈیولپمنٹ پر توجہ دینے کی سفارش کی۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس پر پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.