آئی ایم ایف اکیس جنوری کو آؤٹ لک رپورٹ جاری کرے گا

آئی ایم ایف اکیس جنوری کو عالمی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کرے گا، پاکستانیوں کی فی کس آمدن اگلے سال ڈیڑھ لاکھ روپے سالانہ سے تجاوز کر جائے گی۔

اسلام آباد: ( ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم بھی ڈھائی سو ارب ڈالر ہو نے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ مہنگائی کی شرح دس فیصد رہے گی حکومتی قرضوں کا حجم سولہ ہزار دو سو انسٹھ ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب تیس کروڑ سے زائد متوقع ہے ۔ دو ہزار اٹھارہ تک فی کس آمدن ایک لاکھ نوے ہزار سالانہ سے بڑھ جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.