ذکاء اشرف کے ساتھ مل کر کام کریں گے: رانا مشہود

صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی بحالی کے لیے چیئرمین ذکاء اشرف کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

لاہور: () نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ یوتھ فیسٹول کا تیسرا مرحلہ 18 جنوری سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹول کے دوران ایشیا کا سب سے بڑا JOB فیئر بھی کرایا جائے گا۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ فیسٹول میں کرکٹ کی ورلڈ 11 کو بھی بلانے کا منصوبہ ہے۔ کرکٹ کی بحالی کے لیے چیئرمین ذکاء اشرف کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.