کراچی: دس ماہ کے دوران ملکی تجارتی خسارہ سات فیصد گھٹ گیا، ادارہ شماریات پاکستان کے ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے اپریل دو ہزار تیرہ تک تجارتی خسارہ چھ اعشاریہ سات فیصد کم ہو کر سولہ ارب اکاون کروڑ ڈالر رہا۔ جو گزشتہ سال اس عرصے میں سترہ ارب اکہتر کروڑ ڈالر تھا۔ اس دوران ملکی برآمدات چار فیصد اضافے سے بیس ارب چودہ کروڑ ڈالر رہیں،، جبکہ درآمدات ایک فیصد کمی سے چھتیس ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر ہوگئیں۔ دوسری جانب مارچ کے مقابلے میں اپریل کے مہینے میں تجارتی خسارے میں ساڑھے چودہ فیصد اضافہ ہوا۔
تبصرے بند ہیں.