7 جولائی سے ملک بھر میں بینکوں کی 150 برانچوں سے نئے نوٹ ملیں گے

کراچی …….پیر سے عوام کو بینکوں سے کرارے نوٹوں کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔نئے نوٹوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے بینکوں ہدایت کردی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 7 جولائی سے کمرشل بینکوں کی شاخوں سے نئے نوٹوں کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔عوام 10 ، 20 ، 50 اور 100 روپے والے نوٹوں کی ایک ایک گڈی حاصل کرسکیں گے۔نئے نوٹوں کے لیے اصل شناختی کارڈ پیش کرنے کے علاوہ این آئی سی کی کاپی جمع کرانا جمع لازمی ہوگی ۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک ملک بھر کمرشل بینکوں کی مخصوص 150 برانچز میں اسپیشل کاونٹر قائم کررہا ہے جہاں 16 جولائی سے عوام کو زیادہ تعداد میں عید کے لیے نئے نوٹوں کی فراہمی شروع ہوجائے گی ۔

تبصرے بند ہیں.