شمالی وزیرستان : نقل مکانی کرنےوالوں کی تعداد 6لاکھ 98ہزار ہوگئی

شمالی وزیرستان……شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنےوالوں کی تعداد 6 لاکھ 98 ہزار435 ہوگئ ہے۔شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنےوالےافراد کی تعداد تقریبا 7″ لاکھ تک جاپہنچی ہے، اپنا گھر بار چھوڑنے والے آئی ڈی پیز راشن کے حصول کے لیے رات کو ہی راشن سینٹروں کے باہر لائنیں لگالیتے ہیں۔فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ 98 ہزار435 تک جاپہنچی ہے ۔ اب تک 53 ہزار791 خاندانوں کو رجسٹر کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ روز 246 خاندانوں میں 12 ہزار روپے کی نقد امداد تقسیم کی گئی۔ اب تک 28 ہزار 413 خاندانوں میں 34 کروڑ 9 لاکھ 56 ہزار روپے کے امداد تقسیم کی جاچکی ہے۔امداد تقسیم کیے جانے کے حکومتی دعوے اور اعداد و شمار اپنی جگہ تاہم بنوں میں قائم راشن سینٹروں کے باہر رات کو ہی قطاریں لگانے والے کچھ اور ہی حال سناتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.