486 ارب روپے مالیت کے داسو ہائیڈل پروجیکٹ کی سمری منظور

اسلام آباد… قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 486 ارب روپے مالیت کے داسو ہائیڈل پراجیکٹ کی سمری منظور کرلی۔پانی سے بجلی پیدا کرنے والے اس منصوبے سے 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی حاصل کی جائے گی۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکنک کے اجلاس کی صدارت کی ایگزیکٹو کمیٹی پلاننگ کمیشن کی جانب سے دی گئی داسو پاور منصوبے کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق داسو پاور پراجیکٹ سے 4 ہزار 320 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ دو مراحل میں تیار ہونے والے اس منصونے کا پہلا حصہ 5 سال میں مکمل کیا جائے گا۔داسو پن بجلی منصوبے سے 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی حاصل کی جائے گی۔اس کے علاوہ ایکنک نے 9.5 ارب روپے کی لاگت والے 35 میگاواٹ کے ہارپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی ۔

تبصرے بند ہیں.