31 دسمبر تک زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالرز تک ہو جائیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد……وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 31 دسمبر تک زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالرز تک ہو جائیں گے، لندن میں صکوک بانڈز سے متعلق 29 سرمایہ کار گروپوں سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صکوک بانڈز کا اجرا کامیاب رہا ہے، ساتھ ہی بیرونی ادائیگیوں کا توازن بھی بہتر رہا ہے، کوشش ہے کہ معیشت کو مستحکم کریں اور ملکی وسائل میں اضافہ کریں۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ صکوک بانڈز سے متعلق 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی آفر موصول ہوئی ہے، حکومت نے صکوک بانڈز سے متعلق صرف ایک ارب ڈالرز کی پیشکش منظور کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.