3سال میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی،69فیصدعوام کی رائے

اسلام آ باد: پاکستانیوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ نواز شریف حکومت 3 سال میں ملک کو بجلی بحران سے نجات دلا دے گی۔ 53فیصد شہری گاڑیوںکو سی این جی کی فراہمی معطل کرکے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلیے حکومت کے حامی نکلے۔دفاتر،تعلیمی وصنعتی ادارے اور بازارجلد بندکر کے بجلی بچانے کی حمایت کرنیوالے 47 فیصد شہری ہیں۔گیلپ سروے کی جاری رپورٹ کے مطابق چاروں صوبوں سے 2100 افراد سے رائے لی گئی۔سروے میں حکومت کا دعویٰ کہ وہ3 سال میں بجلی کے بحران پر قابو پالے گی، عوام کے سامنے رکھا گیا تو 69 فیصد عوام نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ 26فیصد شہریوں نے کہا کہ دعویٰ ناکام رہے گا، 5فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔اس سوال پرکہ اگر حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرکے بجلی کی قیمت 30 فیصدبڑھا دی توکیا لوگاس اقدام کی حمایت کریں گے؟ ،47 فیصد شہریوں نے حمایت کرنے کا کہا لیکن41فیصد رائے کنندگان نے مخالفت کی۔ بھارت سے ایکہزار میگا واٹ بجلی خریدنے کے مجوزہ حکومتی اقدام کی 57 فیصد عوام نے حمایت اور21فیصد شہریوں نے مخالفت کی۔ جب یہ پوچھا گیا کہ اگر حکومت گاڑیوں کو سی این جی کی فراہمی بند کر کے 2ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے تو 53فیصد شہریوں نے اس کی حمایت اور28فیصد عوام نے مخالفت کی۔ 26فیصد نے کہاکہ خواتین کے الیکشن لڑنے پر پابندی ہونی چاہیے جبکہ 56 فیصدکے مطابق حکومت کو الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.