وہیل چیئر پر طواف کعبہ کرنیوالوں کیلیے پل رواں ہفتے کھل جائیگا

مکہ المکرمہ: وہیل چیئر پر خانہ کعبہ کا طواف کر نے والے کمزور، معذور اور معمر افراد کی سہولت کے لیے تعمیر کیا جانے والا عارضی پل اس ہفتے کھول دیا جائے گا۔ اس پل پر ایک گھنٹے کے دوران 7 ہزار افراد وہیل چیئر ز پر بیٹھ کر طواف کر سکیں گے۔سعودی وزارت حج کے تر جمان حاتم قاضی نے بتایا کہ وہیل چیئر پل کے او پر آنے سے نیچے طواف کرنیوالے ہزاروں افراد کو بھی سہولت ہوگی ۔ انتظامیہ نے رمضا ن المبارک کے آخر ی 15دنوں میں دنیا بھر سے عمر ے کے لیے مکہ مکرمہ آنے والے لاکھوں افراد کی سہو لت کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔ توقع ہے کہ رمضان المبا رک کے دوران سعودی عرب اور بیرون ممالک سے 50لاکھ افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکر مہ آئیں گے۔گزشتہ ربیع الاول سے شر وع ہو نے والے رواں عمرہ سیزن کے دوران اب تک 50 لاکھ سے زائد افراد پہلے ہی عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ۔ مسجد الحر ام اور اس کے ارد گر د امن و امان بر قر ار رکھنے اور زائرین کی سیکیورٹی کے لیے 35ہز ار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں زائرین کی آمد ورفت کی نگر انی اور ٹر یفک رواں دواں رکھنے کے لیے 4 ہز ار کلوز سر کٹ کیمر ے لگائے گئے ہیں جبکہ شہر کی صفائی پر ساڑھے 8ہزار افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.