کراچی: رینجرز چوکی کے قریب دستی بم حملہ، 2 زخمی،مشترکہ آپریشن میں‌ متعدد گرفتار

کراچی ناظم آباد میں رینجرز چوکی کے قریب دستی بم سے حملہ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ شاہ لطیف ٹاؤن کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن۔ داخلی اور خارجی راستے سیل گھر گھر تلاشی، آپریشن میں ایک ہزار اہلکار شامل ہیں۔

کراچی:) کراچی ناظم آباد میں رینجرز چوکی کے قریب دستی بم سے حملہ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہیں ایس ایس پی سنٹرل نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دو سے زائد تھی۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی اطلاع پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ بڑے پیمانے پر ہونے والے اس آپریشن میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور رینجرز کے ایک ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کارروائی میں خواتین اہلکار بھی شریک ہوئیں جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی۔ رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔ دوسری جانب پولیس نے بلوچ کالونی پل کے قریب پولیس نے تین افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔ سائٹ کے علاقے خیبر چوک کے نزدیگ کریکر دھماکا ہوا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

تبصرے بند ہیں.